دنیا میں بہت سے دولت مند افراد موجود ہیں، مگر تھائی لینڈ کے موجودہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ راما دہم (X) کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک ایسی شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں "دی بزنس اسٹینڈرڈ" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مہا وجیرالونگ کورن دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے والد، جو تقریباً 70 برس تک تھائی سلطنت کے حکمران رہے، 2016 میں 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے، جس کے بعد مہا وجیرا لونگ کو 2019 میں رسمی طور پر تخت دیا گیا۔
شاہی وراثت اور پرتعیش زندگی کے وارث
کنگ راما X کی دولت کا اندازہ تقریباً 43 ارب امریکی ڈالرز لگایا گیا ہے، جس کا بڑا حصہ انہیں اپنے والد سے ورثے میں ملا۔ ان کے زیر ملکیت سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں جائیدادیں ہیں، جن میں صرف بنکاک میں 17 ہزار سے زائد املاک شامل ہیں۔
شاہی گاڑیوں کا ذخیرہ بھی کم حیران کن نہیں — ان کے پاس لگ بھگ 300 پرتعیش گاڑیاں ہیں، جن میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور مختلف اسٹریچڈ لیموزین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، کنگ مہا وجیرا کے پاس 38 نجی طیارے اور 52 سونے سے مزین کشتیاں بھی ہیں، جنہیں خاص طور پر شاہی تقاریب میں استعمال کیا جاتا ہے۔
0 تبصرے