اسکول کے طالبعلم کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

اسکول کے طالبعلم کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

ویانا (ویب ڈیسک) – آسٹریا کے شہر گریس میں واقع ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کرنے والا طالبعلم اسی ہائی اسکول کا طالبعلم تھا، جس نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسکول کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔