سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

کراچی؛ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 589 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 3302 ڈالر پر آ گیا ہے۔