پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سید امتیاز الحق بخاری

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سید امتیاز الحق بخاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور بی جی سی گروپ آف کمپنیز کے سربراہ سید امتیاز الحق بخاری نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے فلیڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جارحیت کرنے والی بھارتی افواج کو جو منہ توڑ جواب دیا ھے اس نے پاکستان کو اپنے دفاع کے حوالے سے ایک قابل ذکر ملک بنادیا ھے امتیاز الحق بخاری نے مزید کہا کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں اور کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں یوم تکبیر اس حوالے سے بھی انتہائی اہم ہے کہ اس روز ہم نے اپنے دیرینہ دشمن کو ایٹمی دھماکے کر کے یہ پیغام دیا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایک ناقابل تسخیر ملک ھے