شہید عرفان لغاری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، چہرے اور پیروں پر تشدد کے نشانات کی تصدیق

عرفان لغاری کو گلے میں گولی لگنے کے باعث اس کے منہ کی ہڈیاں جھلس گئی تھیں،رپورٹ

شہید عرفان لغاری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، چہرے اور پیروں پر تشدد کے نشانات کی تصدیق

حیدرآباد (ویب ڈیسک): شہید عرفان لغاری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ان پر ہونے والے تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔ سول اسپتال حیدرآباد کے ایم ایل او کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عرفان لغاری کے چہرے اور پیروں پر واضح تشدد کے نشانات پائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرفان لغاری کو گلے میں گولی لگنے کے باعث اس کے منہ کی ہڈیاں جھلس گئی تھیں، پیروں پر مار پیٹ کے نشانات موجود ہیں، جبکہ ناک اور چہرے کے دائیں جانب بھی ضربوں کے نشان دیکھے گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ عرفان لغاری کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔