وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے

وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) – پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی سینیٹ کی خالی ہونے والی صوبائی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا، جس کے مطابق وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کو 36 ووٹ ملے۔ الیکشن کمشنر کے مطابق 2 ووٹ غلط مارکنگ کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جبکہ وقار مہدی اس سے قبل بھی سینیٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔