"میں صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں" — رومیسہ خان نے لڑکوں سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

کراچی: پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل رومیسہ خان نے اپنی سوشل لائف سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب صرف لڑکیوں سے ہی دوستی کرتی ہیں۔ "چاند تارا" اور "حادثہ" جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے شہرت حاصل کرنے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ شو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ: "میں بچپن میں لڑکوں کے زیادہ قریب ہو جاتی تھی، کیونکہ اُس وقت لڑکیوں سے میل جول اچھا نہیں لگتا تھا، لیکن وقت کے ساتھ سوچ میں تبدیلی آئی اور اب لڑکیاں ہی میری بہترین دوستیں ہیں۔" انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ان سے ملتی بھی رہتی ہیں، مگر اب ان کا کوئی بھی قریبی "دوست" لڑکا نہیں ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ انسٹاگرام پر بھی صرف لڑکیوں سے دل سے بات چیت کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایمز سے گریز کرتی ہیں۔