بھارت اگر پانی روکنے کی کوشش کرے گا تو اس کے نتائج بہت عرصے تک محسوس کیے جائیں گے؛ پاک فوج کا ترجمان

بھارت اگر پانی روکنے کی کوشش کرے گا تو اس کے نتائج بہت عرصے تک محسوس کیے جائیں گے؛ پاک فوج کا ترجمان

راولپنڈی: پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کے پانی کی فراہمی کو روکنے کی جرات نہ کرے۔ اگر بھارت پانی کا راستہ روکے گا تو اس کے ردعمل کے اثرات سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پانی کے مسئلے پر بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے، اور فوج کی جانب سے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنا کسی بھی عقل مند شخص کا کام نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسی ہمت نہیں کہ وہ ایسا قدم اٹھائے، لیکن اگر ایسا ہوا تو دنیا ہماری ردعمل کو دیکھے گی اور اس کے نتائج طویل عرصے تک ظاہر ہوں گے۔