پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کے وقت کیے گئے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں منیب بٹ نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بے گناہ لوگوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، خصوصاً مدرسے میں موجود بچوں کو اور ارد گرد رہنے والی غریب آبادی کو۔
اداکار نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک مشہور خصوصیت ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرتے ہیں، چاہے وہ قرض ہو یا سود، ہم ہمیشہ وقت پر واپس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاسی اختلافات میں الجھنے کا نہیں ہے۔ اس وقت ہمیں ایک ہو کر دشمن کو پیغام دینا چاہیے کہ پاکستانی عوام کسی بھی خارجی طاقت سے نہیں ڈرتی۔
0 تبصرے