بیجنگ: چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین بھارتی فوج کی آج صبح کی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے اور اس موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہمسایہ ممالک ہیں اور یہ صورتحال چین کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ دونوں ممالک چین کے ہمسایہ ہیں۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے دونوں ممالک کو امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کرنے کی تاکید کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس صورتحال میں تحمل اور صبر کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین کو ایسی کارروائیوں سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہوں۔
0 تبصرے