کراچی؛ پیکا ایکٹ پر پولیس کی جانب مقدمہ سے عدالت نے باعزت بری کردیا،
ڈسٹرکٹ سینٹرل خواجہ اجمیر نگری پولیس اسٹیشن میں مقامی صحافی محمد جنید ساگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے مقدمے میں سول جج سینٹرل وزیر حسین میمن نے صحافی محمد جنید کو بری کر دیا
11 اپریل کو اجمیر نگری پولیس نے مقامی صحافی اور روزنامہ کراچی 21 کے کرائم رپورٹر محمد جنید ساگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا
اجمیر نگری پولیس اسٹیشن میں صحافی کیخلاف پولیس کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا پولیس نے صحافی محمد جنید کو آج بروز اتوار ڈسٹرکٹ سول جج سینٹرل کورٹ نمبر 17 کے عدالت میں پیش کیا
سول جج سینٹرل 17 کے جج وزیر حسین میمن نے بیرسٹر سید جعفر عباس جعفری کے دلائل سننے کے بعد صحافی محمد جنید کو 63B کے تحت بری کر دیا.
0 تبصرے