آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیرخارجہ کن گینگ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔
آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔
0 تبصرے