نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
بھارت کے سابق وزیرِ اعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے پہلگام واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندوتوا کا پرچار کیا جا رہا ہے، اقلیتوں کو دھمکایا اور ڈرایا جا رہا ہے، مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتی عبادت گاہوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، مساجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، اور گرجا گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتی گروہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، پہلگام واقعہ ہندوتوا کی سوچ کا ردعمل ہو سکتا ہے۔
0 تبصرے