ن لیگ قیادت اپنی لوگوں کو سمجھائے، ورنہ جواب دینے پر مجبور ہو جائیں گے: شرجیل میمن

ن لیگ قیادت اپنی لوگوں کو سمجھائے، ورنہ جواب دینے پر مجبور ہو جائیں گے: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، اگر بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو ہمارے ترجمان جواب دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینال مسئلے پر پہلے دن سے اپنے موقف پر قائم ہے، ہمارا واضح موقف ہے کہ کینال نہ بنائیں جائیں، پنجاب میں زیرِ زمین میٹھا پانی موجود ہے اور وہاں فصلیں بھی اُگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پورے ملک کے وزیرِ اعظم ہیں، انہیں لوگوں کے خدشات دور کرنے چاہئیں، 1991 کے معاہدے کے تحت بھی ہمیں پانی نہیں ملا، قانونی طور پر جو ہمارا حصہ بنتا ہے وہ ہمیں دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینال مسئلے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہو رہی ہے، اور کچھ وزراء غیر ضروری بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، اگر ن لیگ کی طرف سے کوئی اور بیان آیا تو ہمارے ترجمان جواب دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔