کراچی : رپورٹ کے مطابق، ملتان سے کراچی پہنچنے والے شہری، عمران، کو سمندر کنارے لے جانے والا بائیک رائیڈر "پردیسی" اُس کے ساتھ دھوکہ دہی کر کے فرار ہوگیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کے ساتھ بائیک رائیڈر نے کپڑے، چپل، موبائل فون اور 40 ہزار روپے لے کر غائب ہوگیا۔
عمران نے کہا کہ وہ کینٹ اسٹیشن پر شیرشاہ کے لئے آف لائن بائیک کرائے پر سوار ہوا تھا، لیکن شیرشاہ مارکیٹ پہنچنے پر وہ بند تھی۔ اس کے بعد، اس نے بائیک رائیڈر سے کورنگی جانے کی درخواست کی۔ راستے میں، سی ویو کے سمندر کے قریب رک کر، وہ سمندر میں گیا، اور جب واپس آیا تو بائیک رائیڈر غائب تھا۔ اس کی قمیض کی جیب میں موجود 40 ہزار روپے، موبائل فون، شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب ہوگیا تھا۔
عمران ننگے پاؤں اور بغیر قمیض کے سی ویو چوکی تک پہنچا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست وصول کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
0 تبصرے