کوہٹہ : عدالت کے باہر بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج کی سماعت سے اور صرف بلوچستان کے لوگوں سے آرٹیکل 5 کا مطالبہ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ہم باقی پاکستان سے مختلف ہیں۔ بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان، پختونخوا اور گلگت کے معدنیات کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس سے ایک بات واضح ہوگیی کہ یہ ایف آئی آر بلوچستان کی بیٹیوں کے خلاف، دراصل بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کے لیے ہیں۔وہ بلوچستان کے لوگوں کو ایسے جعلی کیسز سے ڈرانا چاہتے ہیں اور انہیں خاموش کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے بلوچستان کی معدنیات کو لوٹ سکیں۔سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی واضح طور پر کہتی ہے کہ کسی کو وفاداری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حق نہیں۔ اور بی این پی کسی کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی،ساجد ترین ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو۔
0 تبصرے