ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل ہزاروں روپے کی کمی کے بعد آج فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1175 روپے کی کمی ہوئی تھی اور نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 348 روپے ہوگئی تھی۔
0 تبصرے