سابق سینئرنائب صدرایف پی سی سی آئی حنیف گوہرکی ڈھوڈھیال رہائشگاہ میںبات چیت
کراچی: سابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت(پنجاب) اورسرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کرنا خوش آئند ہے، اس وقت جو بجلی کی قیمت ہے وہ 31 روپے ہے جبکہ ہمارا مطالبہ تھا کہ بجلی کی قیمت 27 روپے پرہونی چاہیئے, اس لئے ہم حکومت سے امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کرے گی۔ مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز کے مطابق ایس ایم تنویر نے ان خیالات کا اظہار ڈھوڈیال مانسہرہ میں ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر اور معروف بلڈرحنیف گوہرکی رہائشگاہ سمیت دیگر عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایس ایم تنویر نے ڈھوڈیال میں محمد حنیف گوہر کے رفاعی کاموں المصطفی ہسپتال، ہنر فاﺅنڈیشن کا بھی دورہ کیا جبکہ ہزارہ یونیورسٹی، ایس او ایس ویلج اور ڈھوڈیال فزنٹری کا بھی وزٹ کیا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ ابھی حکومت نے آئی پی پیزسے اپنے تمام معاہدے ختم نہیں کئے جب حکومت تمام معاہدے ختم کرے گی تو بجلی کے نرخ مزید نیچے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومت بے جا ٹیکسسز کا بھی خاتمہ کرے جس کی وجہ سے کنسٹرکشن کا شعبہ تباہی کے دھانے تک پہنچ گیا ہے، اگر حکومت بے جا ٹیکسسز جو کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مطالبہ ہے، کو ختم کرتی ہے تو کنسٹرکشن کا شعبہ آگے جائیگا،نئے گھر بنیں گے اور لوگ خوشحال ہوں گے، ملک ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اب سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں، دوسرے مرحلے میں جتنی بھی انڈسٹریز ہیں اس نے چائناسے پاکستان میں منتقل ہونا ہے اگر چائنا اور امریکہ کی جنگ چھڑتی ہے تو اس صورتحال میں ساری کی ساری انڈسٹریز پاکستان ہی ہو گی اور ہم پاکستان کے اندر پراڈکٹس بنا کر انہیں ایکسپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی سے متعلق سوال کا تعلق ہے تو دہشت گردی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وہ ٹھیک نہیں ہے اس کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے چاہے ،یہ اقدامات اور حل سیاسی سطح پر کریں یا جنگ کی صورت میں کریں ،بہرحال دہشت گردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ جب امن اور تحفظ نہیں ملے گا تو سرمایہ کار نہیں آئیگا۔ سابق سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد حنیف گوہر نے کہا کہ اگر چائنا اپنی انڈسٹریز پاکستان کے اندر لگانا چاہے تو پاکستان بہت بڑا ایکسپورٹر ملک بن جائیگا، جس سے ملک کو بہت بڑا فائدہ ہوگا اور ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے چائنیز کومکمل تحفظ دیں۔
0 تبصرے