35ویں نیشنل گیمز کیلٸے محکمہ کھیل بلوچستان زیراہتمام کوئٹہ میں تیسرے روز بھی کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری

35ویں نیشنل گیمز کیلٸے محکمہ کھیل بلوچستان زیراہتمام کوئٹہ میں تیسرے روز بھی کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری

کراچی میں ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کیلئے کوئٹہ میں محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر بازئی کے ہمراہ ٹرائلز کے تیسرے روز ایوب سپورٹس کمپليکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ووشو، باسکٹ بال، فینسنگ اور آرچری کے ٹرائلز کا خود جائزہ لیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین، سینئر نائب صدر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن گل محمد کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محیب الرحمن و دیگر بھی موجود تھے، صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز کیلئے کوئٹہ میں ٹرائلز جاری ہے اور ٹرائلز میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے، 35ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان سے 500 کے قریب مرد و خواتين کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ شرکت کرئے گا جن میں 160 خواتین اور 340 مرد کھلاڑی شامل ہونگے، ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر خان بازئی کی سربراہی میں کوٸٹہ سے دستہ کراچی جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹراٸلز میں بلوچستان کے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے بہترین کھلاڑیوں کا ٹرائلز سے انتخاب کیا جائے گا، ٹرائلز کے بعد کوئٹہ میں تمام گیمز کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی تاکہ کھلاڑی بھرپور طریقے سے پریکٹس کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز میں بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو دو لاکھ روپے نقد انعام کیساتھ کنٹریکٹ جاب بھی دی جائیں گی۔