پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں۔
نواز شریف کے لندن آفس کی طرف سے جاری کیےگئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سٹی آف لندن پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اس کام کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔
نوازشریف لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، خرم بٹ کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں دہشت گردی اور دھوکہ دہی میں استعمال ہوسکتی ہیں،گاڑیوں کی تفصیل متعلقہ محمکمہ ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ کو بھیجیں، مارچ میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے آگاہ کر دیا تھا۔
0 تبصرے