نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا

نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بلآخر طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی ہوگئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطے کیلئے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنالیا جس کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،ملک کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے بھی عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف کے ساتھ گزشتہ روز لاہور میں بیٹھک لگائی جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے نواز شریف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ علاوہ ازیں بیلا روس کے صدر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کیلئے گرمجوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر بیلا روس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے منسک پہنچنے پر بیلاروس کے وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم نے منسک کے وکٹری اسکوائر کا دورہ کرکے یادگار پر پھول رکھے تھے۔