اختر مینگل کی گرفتاری پر خون خرابے کاخدشہ ہے، کامران مرتضی

اختر مینگل کی گرفتاری پر خون خرابے کاخدشہ ہے، کامران مرتضی

کوہٹہ: جمعیت کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل کو گرفتار کیا گیا تو خون خرابے کا خدشہ ہے۔ صوبائی حکومت معاملات کو خراب کرنا چاہتی ہے جس کے پاس کوئی پلان نہیں۔ ہم نے صوبائی حکومت کو درمیان کا راستہ اختیار کرنے کا کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کو گھر منتقل کرکے ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے تاکہ چادر و چار دیواری کا تقدس پامال نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ کل صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کی جانب احتجاجی لانگ مارچ کرنے والی جماعت بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور ضلع خصدار کے علاقے وڈھ میں سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں اور بلوچستان بھر میں شر ڈاؤن ہڑتال بھی کیا جارہا ہے ۔