صحافی فرحان ملک کی آج پیکا ایکٹ، کال سینٹرکیس میں ضمانت منظورہوئی
کراچی؛ صحافی فرحان ملک کو کراچی ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا۔صحافی فرحان ملک کی آج پیکا ایکٹ، کال سینٹرکیس میں ضمانت منظورہوئی۔ صحافی فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے قبل کراچی سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیش کیا تھا۔فرحان ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرحان ملک صحافی ہیں، کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی تھی۔یاد رہے کہ سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں گرفتار کیا تھا۔ رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے بعض قانونی معاملات دیکھنے والے عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔فرحان ملک کے قانونی معاملات دیکھنے والے معروف وکیل عبدالمعیز جعفری کے مطابق انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی۔عبدالمعیز جعفری کے مطابق فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ کچھ کے لیے اپنے پاس بلایا تھا اور دو سے تین گھنٹے انہیں وہاں رکھنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
0 تبصرے