افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارجی جہنم واصل جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،خارجیوں کے ایک گروپ نے پانچ اور چھ اپریل کی رات پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی،در اندازی کی کوشش شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انتہائی کامیابی اور موثر انداز سے خوارجیوں کی یہ کوشش ناکام بنادی،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجی جہنم واصل جبکہ4زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا رہا ہے ،امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارجی کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا،پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمےکیلئے پر عزم ہیں۔
0 تبصرے