پیپلز پارٹی کے سینئررہنما تاج حیدر کراچی میں انتقال کرگئے

تاج حیدر کا شمار اس دور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے

پیپلز پارٹی کے سینئررہنما تاج حیدر کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی:پیپلزپارٹی کے سینئررہنماتاج حیدرکراچی میں انتقال کرگئے تاج حیدر8مارچ1942کوکوٹہ،راجستھان،برطانوی ہند میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے تاج حیدرکے والد پروفیسرکرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کےاستاد تھے 1948میں پروفیسرکرارحسین ہجرت کرکےپاکستان آئے تاج حیدرنےابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائزہائی اسکول رنچھور لائنزکراچی سے حاصل کی تاج حیدرنےانٹرمیڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا تاج حیدر نےکراچی یونیورسٹی سے1962میں بی ایس سی آنرزکیا کراچی یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی تاج حیدرنے1967کےسوشلسٹ کنوینشن میں شرکت کی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی تاج حیدر کاشماراس دور کے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا ہے تاج حیدرنے1970میں ایٹمی پراجیکٹ سے متعلق پالیسی مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا 1999سے2000 تک انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ابتدائی صنعتی منصوبوں میں حصہ لیا تاج حیدرنےہیوی مکینیکل کمپلیکس کے قیام، حب ڈیم اور دیگر کئی سماجی پروگرامزکااجراکیا تاج حیدرپیپلز پارٹی کے نمایاں لیڈر،صوبائی سیکرٹری جنرل اوردوبارسینیٹرمنتخب ہوئے تاج حیدرپہلی بارجولائی1995میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے دوسری بار2014میں وہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی خالی کردہ نشست پرسینیٹرمنتخب ہوئے تاج حیدر سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے ارکان رہے 2013میں تاج حیدر سندھ کی صوبائی حکومت کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقررہوئے