مصری شہری نے روزے میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

مصری شہری نے روزے میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

مصر؛ مصر کے 43 سالہ شہری اشرف محروس کاہونجا نے روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔اشرف کاہونجا نے یہ حیرت انگیز کارنامہ وسطی قاہرہ کے رمسیس ٹرین اسٹیشن پر گنیز وفد کی موجودگی میں انجام دیا اور دنیا کے مضبوط ترین انسانوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اشرف محروس کاہونجا ، جنہیں کاہونجا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، نے رمضان کے مقدس مہینے میں یہ چیلنج قبول کیا تاکہ روزے کی حالت میں بغیر کھانے کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر سکیں۔اشرف نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی بیویوں اور تین بیٹیوں کے سر باندھا جنہوں نے ہمیشہ ان کے خوابوں کی تعمیل میں ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ٹیسٹ کو تین مراحل میں مکمل کیا اور ہر مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔پہلے دن میں نے دو ٹن کے ٹرالی کو روزے کی حالت میں 107 میٹر تک 37 سیکنڈ میں کھینچ کر ایک اور ریکارڈ قائم کیا، اس کے بعد ایک ٹن کے ٹرالی کو 100 میٹر تک 60 سیکنڈ سے کم وقت میں کھینچ کر ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دن جمعرات کی دوپہر، میں نے اپنے کندھوں سے 279 ٹن وزن ٹرین کھینچی، جبکہ اس میرا روزہ تھا اور اسے 10 میٹر اور 66 سینٹی میٹر تک کھینچا۔ کاہونجا نے مزید کہا کہ انہوں نے دو سال پہلے 221 ٹن کے ٹرین کو کھینچ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے پچھلے ریکارڈ کو برقرار رکھا۔ یہ ان کی چھٹی کوشش تھی جس کے ذریعے انہوں نے دنیا کے مضبوط ترین انسان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ کاہونجا فری اسٹائل کشتی میں اپنی طاقتور جسمانی ساخت کے لیے مشہور ہیں، بڑے گاڑیوں یا ٹرینوں کو کھینچنے کی اپنی غیر معمولی کوششوں کے لیے معروف ہیں۔