ردی کاغذ، ساتویں آسمان کے فرشتے کے مصنف، ڈرامہ نویس، سینئر صحافی مانک کنگرانی دل کے عارضی کے سبب انتقال کر گئے

سینئر صحافی مانک کنگرانی نے ٹی وی اور ریڈیو کے لیے ڈرامے لکھے، مانک کنگرانی پی ٹی وی کے ایوارڈ یافتہ مصنف تھے

ردی کاغذ، ساتویں آسمان کے فرشتے کے مصنف، ڈرامہ نویس، سینئر صحافی مانک کنگرانی دل کے عارضی کے سبب انتقال کر گئے

کراچی: ردی کاغذ، ساتویں آسمان کے فرشتے کے مصنف، ڈرامہ نویس، سینئر صحافی مانک کنگرانی دل کے عارضی کے سبب انتقال کر گئے، سینئر صحافی مانک کنگرانی اچانک صبح 5 بجے دل کی تکلیف کی وجہ سے انتقال کرگئے، جسد خاکی کو ضروری کاروائی کے لیے سینئر صحافی ارشاد کھوکھر، واحد بھٹو اور گووند نے اسپتال منتقل کیا، جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ابائی گائوں جوھی منتقل کیا گیا، جہاں پر نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔ سینئر صحافی مانک کنگرانی نے مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیائی اداروں میں خدمات سرانجام دی، ٹی وی اور ریڈیو کے لیے ڈرامے لکھے، مانک کنگرانی پی ٹی وی کے ایوارڈ یافتہ مصنف تھے۔ مانک کنگرانی کے انتقال پر صحافی برادری میں رنج و غم کی لہر چھا گئی، دوسری جانب کراچی پریس کلب کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے ممبر پریس کلب اور سینئرصحافی مانک کنگرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم مانک کنگرانی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ آمین یارب العالمین