اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے خیابان انٹرسیکشن پر روڈ سیفٹی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر، اسلام آباد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے خیابان انٹرسیکشن پر ایک خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا انعقاد کیا۔ اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور محفوظ سفری عادات اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ اس مہم کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور سائیڈ مررز کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا گیا، تاکہ وہ دورانِ سفر خود کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں کالے شیشے لگانے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور شہریوں کو قانونی تقاضوں کے مطابق گاڑیوں کے شیشے صاف رکھنے کی تلقین کی گئی۔ایجوکیشن ونگ کے افسران نے موقع پر موجود شہریوں سے براہ راست گفتگو کی اور انہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جن میں روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی گئی تھی۔عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایجوکیشن ونگ نے موقع پر ٹریفک کی بہتر مینجمنٹ کے لیے بھی اقدامات کیے، تاکہ سڑک پر رش کم ہو اور آمد و رفت میں کوئی خلل نہ آئے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ہیلمٹ اور سائیڈ مررز کا استعمال یقینی بنائیں، اور گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر کالے شیشے لگانے سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس ایسے آگاہی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے گی تاکہ ایک محفوظ اور منظم سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔
0 تبصرے