ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے *سپنا غزل
کراچی(وسیم قریشی) پاکستان کی معروف اداکارہ سپنا غزل نے عید الفطر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں تمام اہل وطن کو عید الفطر کی دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہم سب دعاگو ہیں اور تمام سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جو ہر لمحہ ملکی سلامتی کے لیے کوشاں رہتی ہیں اور ملک اور قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرتے ہیں ہمیں اپنے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے انہیں یاد رکھنا ضروری ہے سپنا غزل کا کہنا تھا کہ وہ اس عید الفطر پر آرٹس کونسل میں پروڈیوسر و ڈائریکٹر زاہد شاہ کا اصلاحی کمرشل ڈرامہ عید مناؤ جمن کے سنگ " میں پرفارم کررہی ہیں جس کے دو شو روزانہ اے سی ہال ٹو میں ہورہے ہیں ایک شاندار کھیل ہے جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی نمایاں ہے سپنا غزل نے کہا ہم فنکار لوگ عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی مناتے ہیں کیونکہ عوام ہی ہمارے کام کو سہراتے ہیں اور عید پر ہم عوام میں اپنے کام کے زریعہ سے خوشیاں تقسیم کرتے ہیں سپنا غزل نے کہا کہ ڈرامہ عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے زاہد شاہ کی ڈائریکشن میں پوری ٹیم محنت کررہی ہے ڑاہد شاہ نے اسکرپٹ بہت شاندار لکھا ہے جس میں بھرپور کہانی نظر آتی ہے یہ ڈرامہ اتوار تک جاری رہے گا کراچی کی عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ یہ اصلاحی کھیل ضرور دیکھنے آرٹس کونسل لائیں
0 تبصرے