کوئٹہ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے حکام کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق 300 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں جن میں فراڈ، جعلی الاٹمنٹ، غیر قانونی قبضے اور عوام کو دھوکہ دینے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی ہدایت پر تحقیقات میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض ذمہ داران کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے حکام کے مطابق عبدالغنی اور عبدالہادی نامی افراد نے جعل سازی کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے بٹورے اور زمینوں پر غیر قانونی قبضے کئے جبکہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زین کاسی کو اس کیس میں گرفتار کرکیا گیا ہے ابتدائی تحقیقات میں مزید غیر قانونی اسکیموں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کے خلاف بھی کارروائی کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دی جا رہی ہے اینٹی کرپشن حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں اور کسی بھی فراڈ یا بے ضابطگی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عندیہ دیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
0 تبصرے