ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

افغانستان، ایران، لیبیا سمیت 11 ممالک ریڈ لسٹ، پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز، یلو لسٹ میں 22 ممالک شامل ہوں گے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تمام 43 ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی کیٹیگری ریڈ لسٹ کی ہے۔ ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کیے جائیں گے، اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرینٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے، تیسری کیٹیگری یلو لسٹ کی ہے، جس میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔