پاکستانی ماڈل اور میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔
متھیرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ ان جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بدنام کرنے کے لیے اس قسم کے ہتھکنڈے اپنانا قابل افسوس ہے، اور لوگوں کو ایسے جعلی مواد پر یقین کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے۔
اپنے ردعمل میں متھیرا نے کہا:
"یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور AI کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ میں ایسی جھوٹی خبروں سے خوفزدہ نہیں ہوں، جلد حقیقت سامنے آجائے گی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ سائبر کرائم حکام کو ایسے گمراہ کن مواد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے تاکہ کسی کی عزت و وقار کو نقصان نہ پہنچے۔
0 تبصرے