بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا نام شادی سے قبل کئی مشہور شخصیات کے ساتھ جوڑا گیا۔ کبھی وہ سنجے دت کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں رہیں، تو کبھی یہ کہا گیا کہ وہ کرکٹر اجے جڈیجا سے شادی کی خواہشمند تھیں۔
تاہم، 17 اکتوبر 1999 کو ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد ان سے جڑی افواہیں دم توڑ گئیں۔ مادھوری کی شادی نے جہاں مداحوں کے دل توڑے، وہیں ایک معروف بالی وڈ اداکار بھی ان کی شادی کے بعد اداس ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جیکی شروف نے مشہور شو 'کافی ود کرن' کے سیزن 5 میں انکشاف کیا کہ وہ مادھوری ڈکشٹ کو پسند کرتے تھے۔
ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے سوال کیا:
"وہ کون سی اداکارہ ہیں جن کی شادی نے کئی دل توڑ دیے؟"
اس پر جیکی شروف نے بغیر کسی جھجک کے جواب دیا:
"یقیناً، میڈی... مادھوری!"
کرن نے مزید پوچھا:
"کیا آپ بھی ان کے شادی کرنے سے اداس ہوئے تھے؟"
جیکی شروف نے مسکراتے ہوئے کہا:
"کوئی شک؟ یہ میرے لیے 'اف' جیسا لمحہ تھا!"
0 تبصرے