بلاول بھٹو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی! "پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والی قوتیں متحد ہو چکی ہیں

بلاول بھٹو نے خطرے کی گھنٹی بجا دی!

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "جو قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، اور دہشت گرد سیاسی جماعتوں کی تقسیم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔" انہوں نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان میں دہشت گردی کوئی نیا مسئلہ نہیں، ملک نے اس کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔" "جب میں وزیرِاعظم کا بیٹا تھا تو مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، بچپن سے دہشت گردی کے سائے میں پلا ہوں، میری والدہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا نشانہ بنیں،" بلاول کا جذباتی انکشاف۔ انہوں نے کہا کہ "ہر نیا دہشت گرد حملہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان مسلسل نشانے پر ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔" بلاول نے حکومت اور اپوزیشن کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم نے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی نہ دکھائی تو بلوچستان کی آگ چاروں صوبوں میں پھیل جائے گی۔" انہوں نے تجویز دی کہ "نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، اب شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان ٹو بنا سکتے ہیں۔"