رائٹرز گلڈ سوسائٹی میں قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری

قبضہ مافیا کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں وہ سوسائٹی کی طرف دیکھنے سے باز آ جائے ،امتیاز الحق بخاری

رائٹرز گلڈ سوسائٹی میں قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صحافیوں اور تجارتی و کاروباری شخصیات اور ادیب و دانشوروں نے اسکیم 33میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ان عناصر کی سرکوبی کرنے کا مطالبہ کر دیا پاکستان رائٹر گلڈسوسائٹی کی جانب سے دئیے گئے افطار،ڈنر میں جس کا اہتمام بی جی سی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کی جانب سے کیا گیا تھا شہر کے دانشوروں،،صحافیوں ، سوسائٹی کے عہدے داروں اورممبران کے علاوہ علاقہ عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد شریک ہوئے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا اور ان کی کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا احسن آباد اسکیم 33 میں واقع پاکستان رائٹر گلڈز کو اپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں صحافیوں ،ادیب ،دسنشوروں اور تجارتی و کاروباری شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افراد کی موجودگی میں بخاری گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سید امتیاز الحق کاکہنا تھا کہ طویل رقبے پر پھیلی سوساٹٹی اہل قلم کے نام سے منسوب ہے،جس کے ممبران میں صحافی،رائٹرز دانشور اور شاعر و ادیب شامل ہیں، چندروز قبل سوسائٹی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتھا اور سماج دشمن عناصر نے سوسائٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جوکہ لمحہ فکریہ ہے کیونکہ صحافیوں اور دانشوروں کے نام سے منسوب یہ سوسائٹی اگر غیر محفوظ ہوگی تو یہ منفی رویہ معاشرے میں کئی سوالات کو جنم دےگا،امتیاز بخاری کا مذید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے اب کسی قسم کا غیرقانونی اقدام قطعا برادشت نہیں کیا جائےگا،اس کے سدباب کے لیے قانونی چارہ جوئی سمیت ہرممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر انھوں نے سندھ پولیس کے تعاون پر اظہار تشکر کیا،تقریب سے خطاب میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما خورشید عباسی ،نامورصحافی سعید خاور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری ،اغا خالد ،افتاب احمد ،وسیع قریشی کاشف حسینی و دیگر شخصیات کا کہنا تھاکہ سرکاری سطح پر کراچی کے صحافیوں کے لیے اپنی چھت کا حصول ویسے ہی دشوار ہے،ایسے میں اگر صحافی و دانشور اور اہل قلم اپنے بل بوتے پر کسی مستقل رہائش کی کوشش کررہے ہیں تو اس میں روڑے اٹکانا اور اس اراضی پر قبضہ عقل و فہم سے بالاتر ہے جو معاشرے میں غیر متوازن حالات کا سبب بن سکتا ہے لہذا آئندہ کے لئے قبضہ مافیا کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ کسی قسم کے غیر قانونی اقدام سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی اور عملی اقدامات بھی کئے جائیں گے تقریب میں عبدالحسن گبول،مون فریدی, نسیم احمد،تنویر اعجاز،دانش سعید،نیر احمد،سوسائٹی کے سیکرٹری افتخار احمد سمیت پوری کمیٹی ارکان کے علاؤہ ماضی کے معروف باڈی بلڈر اور مسٹر پاکستان جعفر شاہ،مقبول احمد،عمران صدیقی،اسد اقبال،احرار خان،رضوان خان،انور حسینی ،محمد عثمان،دین انصاری،سید معاذ الحق بخاری،ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا،خالد عباسی بھی موجود تھے علاقہ ڈی ایس پی سہیل فیض کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ اپنی مصروفیات کی بنا پر شرکت نہیں کر سکے،تقریب کے آخر میں صحافیوں،دانشوروں اور ممبران کو سوسائٹی کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،اس پر موقع پر انھیں بتایا گیاکہ سوسائٹی کی اراضی کوہموار کرنے کے بعد سیوریج کی لائنیں ڈال دی گئی جبکہ اگلے مرحلے میں پینے کے صاف پانی کی لائنوں کی تنصیب،مین گیٹ کی تعمیر کے علاوہ متفرق کام مکمل کیے جائینگے.