نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری گولف سٹی اور اسلام اباد میں کثیر المنزلہ ریائشی و کمرشل جائیدادوں کو سر بمہر کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نیب نے ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ کے زیر تفتیش مقدمات میں ایکشن لیا ہے، بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں رقوم منتقل کر رہے ہیں، ملک ریاض کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
حالیہ کارروائیوں میں بحریہ ٹاؤن کی کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری/گالف سٹی اور اسلام آباد میں متعدد کمرشل اور رہائشی املاک کو سیل کر دیا گیا، جن میں کثیر المنزلہ کمرشل عمارتیں بھی شامل ہیں، مزید برآں بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں بینک اکاؤنٹس منجمد اور گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے مزید کارروائیاں تیزی سے کی جا رہی ہیں۔
نیب بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف بغیر کسی تاخیر یا دباؤ کے اپنی قانونی کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ پاکستان کے شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا سکے۔
0 تبصرے