کراچی (شوبز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن پر یکم رمضان المبارک سے آن ایئر ہونے والی مزاحیہ سیریز پیار کا تڑکہ میں نامور اداکار سلیم آفریدی انسپکٹر ذوالفقار کے دلچسپ رول میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔جو کہ یکم رمضان المبارک سے ماہ رمضان کے آخری روزے تک عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیریں گے۔ پیار کا تڑکہ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سید بلال نقوی ہیں۔اور رائٹر سلیم خان ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر خالد شفیع ہیں۔اس سیریز میں نامور اداکار سلیم افریدی ایس ایچ او ذوالفقار کا رول ادا کر رہے ہیں سیریز میں ان کی اہلیہ کا کردار درخشاں طاہر ادا کر رہی ہیں۔یہ مزاحیہ سیریز پاکستان ٹیلی ویژن پر افطاری کے بعد یکم رمضان المبارک سے ماہ رمضان کے آخری روزے تک روزانہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرے گی۔نامور اداکار سلیم افریدی نے ایک ملاقات میں میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر بہت طویل عرصے کے بعد ڈرامہ سیریز پیار کا تڑکہ میں انتہائی اہم مزاحیہ رول انسپیکٹر ذوالفقار کے روپ میں ادا کر رہے ہیں جو کہ عوام کو پسند آئے گا۔ڈرامہ سیریز کے دیگر فنکاروں میں سلیم معراج رمیز صدیقی ردا اصفہانی فاطمہ گوہر سلیم افریدی درخشاں طاہر حنا شیخ عائشہ اعجاز ایاز بخش معصومہ کاظمی اور حارث علی شامل ہیں
0 تبصرے