آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریفائنری کوٹہ ختم، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریفائنری کوٹہ ختم، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے اس ہفتے کے آخر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اشارہ دیتے ہوئے مقامی ریفائنریوں کے ساتھ ’ٹیک اور پے‘ معاہدوں پر زبردستی دستخط کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شق سے ان پر غیر منصفانہ طور پر مالی خطرات کا بوجھ پڑے گا۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (او ایم اے پی) کے چیئرمین طارق وزیر علی کا اندازہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔