کراچی: ماہ رمضان کے آغاز پر ہی ڈکیتی مزاحمت پر 5 روز میں 5 شہری قتل

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 5 روز میں 5 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا

کراچی: ماہ رمضان کے آغاز پر ہی ڈکیتی مزاحمت پر 5 روز میں 5 شہری قتل

کراچی: ماہ رمضان کے آغاز پر ہی ڈکیتی مزاحمت پر 5 روز میں 5 شہری قتل کراچی میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 5 روز میں 5 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےساجد نامی سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جب کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری بابر اور وسیم جاں جاں بحق ہوگئے۔ قائد آباد میں بابر نامی شہری کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ڈاکو شہریوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 4 مارچ کو قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری عمران جاں بحق ہوا، مقتول ٹیکسٹائل کمپنی میں کیشیئر تھا اور بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔ ادھر 2 مارچ کو اسکیم 33غازی گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا جس کے بعد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔