راولپنڈی (ویب ڈیسک) قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو کرنے والے شخص کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ راولپنڈی میں قبرستان میں جادو، عملیات کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے کیس درج کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد پولیس کی درخواست پر کیس درج کیا گیا۔ کیس میں کہا گیا ہے کہ ملزم یاسین بخاری قبر کی بے حرمتی کر رہا تھا، اس کی تحویل سے انسانی جسم کا پتلا اور کیل برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم ایک فوت شدہ لڑکی کی قبر پر عملیات کر رہا تھا اور مٹی کا انسانی پتلا، تعویذ اور کیل قبر میں دفن کر رہا تھا۔
0 تبصرے