کوئٹہ؛ بلوچستان اسمبلی کااجلاس بروز جمعہ28فروری کو ہوگا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا جس میں وزارت قانون کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ قاعدہ نمبر80قواعد وانضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974بابت اسمبلی کی رائے لینے سے متعلق تحریک ،بلوچستان مائنز ،اینڈ منرلز کامسودہ قانون مصدرہ 2025(مسودہ قانون نمبر13مصدرہ 2025ء )،بلوچستان صوبائی موٹر وہیکلزکا(ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ 2025ء (مسودہ قانون نمبر14مصدرہ 2025ء ) کے علاوہ ارلیمانی سیکرٹری مینا مجید بلوچ اور صوبائی وزراء ارکان اسمبلی میرصادق عمرانی ،میرعاصم کرد گیلو، حاجی محمد خان لہڑی،اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ،مولانا ہدایت الرحمن ،سید ظفر علی آغا، فضل قادر مندوخیل کی جانب سے کوئٹہ سے اندرون ملک نجی ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پیش کرینگے
0 تبصرے