گووندہ اور سنیتا کے درمیان طلاق ، وکیل نے حقیقت بیان کی

گووندہ اور سنیتا کے درمیان طلاق ، وکیل نے حقیقت بیان کی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار گووندہ اور ان کی بیوی سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبروں پر ان کے وکیل نے وضاحت پیش کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا میں پچھلے کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ گووندہ اور سنیتا 37 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد الگ ہو رہے ہیں۔ کچھ رپورٹس میں یہ کہا گیا تھا کہ گووندہ کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ افیئر طلاق کی وجہ ہے، لیکن اب گووندہ کے وکیل نے اس معاملے کی حقیقت واضح کی ہے۔ گووندہ کے وکیل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چھ ماہ قبل گووندہ اور سنیتا کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے، جس کے بعد سنیتا نے الگ ہونے کی درخواست دائر کی تھی، مگر اب دونوں کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔ وکیل کے مطابق، گووندہ اور سنیتا اب دوبارہ ایک ساتھ ہیں اور نیا سال منانے کے لئے دونوں نیپال گئے تھے، جہاں انہوں نے پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی۔ اب دونوں کے درمیان سب کچھ نارمل ہے۔ وکیل نے یہ بھی واضح کیا کہ گووندہ نے پارلیمنٹ ممبر بننے کے بعد ایک الگ بنگلہ لیا تھا، جو ان کے اصل گھر کے سامنے ہی تھا۔ کئی بار اہم ملاقاتوں کی وجہ سے انہیں رات وہاں قیام کرنا پڑتا تھا۔ یاد رہے کہ گووندہ اور سنیتا کی شادی کو 37 سال ہو چکے ہیں اور ان کے ایک بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔