کراچی: انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس(ICMAP) کے زیر اہتمام JOB Education Expo 2025 کا انعقاد

کراچی: انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ  مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس(ICMAP) کے زیر اہتمام JOB Education Expo 2025 کا انعقاد

کراچی (وسیم قریشی) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس(ICMAP) کے زیر اہتمام JOB Education Expo 2025 کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش میں300 سے زائد کمپنییز نے شرکت کی ۔اس ،Exibition کا مقصد نوجوانوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ھے انہیں اسٹالوں میں ایک اسٹال بے نظیر بھٹو شہید ہیومن رسورس ریسرچ اینڈ ڈیویلمنٹ بورڈ کا بھی تھا جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔سندھ حکومت کے تحت کام کرنے والا یہ ادارہ سندھ بھر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔سندھ حکومت کا یہ ادارہ اپنے سیکڑوں اداروں میں ہزاروں طلبہ کو 400 سے زائد شعبوں میں ہنر مند بنانے کی خدمات سر انجام دیتا ہے ۔اسٹال پر آنے والے افراد کو ادارے کی خدمات اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا ۔اس اسٹال کا مقصد عوام میں تکنیکی تعلیم کے وحوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ۔بے نظیر بھٹو شہید ہیومن رسورس ریسرچ اینڈ ڈیویلمنٹ بورڈ کے عملے نے نمائش کے شرکا کو یہ بتایا کہ کس طرح نوجوان تکنیکی تعلیم کے حصول کے بعد اپنے لئے روزگار حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔بورڈ سے وابستہ مختلف تعلیمی اداروں اور انکے اساتذہ و طلبہ نے بھی اس اسٹال کا دورہ کیا اور بیداری شعور میں اپنا کردار ادا کیا ۔بورڈ کے تحت تعلیم حاصل کرکے ہنر مند بننے اور زندگی کے مٹلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد نے اسٹال کا دورہ کیا اور آنے والوں کو اپنی کامیابی کی داستان سنائی ۔ اس موقع پر سیکٹر ی بے نظیر بھٹو شہید ہیوم ریسورس ریسرچ ایڈ ڈیولپمنٹ بورڈ منور علی مٹھانی نے ICMA پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات جاری رہنی چاہئیں کیونکہ یہ سندھ کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے والے ہیں۔ ریجنل کنسلٹنٹ محمد سلیمان دشتی، ان کا کہنا تھا کہ اب تک سوا پانچ لاکھ بچوں کو ہم مختلف ٹریڈز میں ٹریننگ کرا چکے ہیں اور بے نظیر بھٹو شہید کا ویژن ہے کہ سندھ کی نوجوان کو ہنر بنانا کر ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل قءمخانئ ،شمس اجن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ جہانزیب کمال، رضوان شیخ اور دیگر افسران نے شعور بیداری کے اس مشن میں اپنی خدمات بھرپور انداز میں سر انجام دیں ۔