ٹنڈوآدم: سینیئر صحافی سید عاطف علی رضوی کے والد سابق بینک افسر سید فیاض علی رضوی 80 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

ٹنڈوآدم: سینیئر صحافی سید عاطف علی رضوی کے والد سابق بینک افسر سید فیاض علی رضوی 80 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

ٹنڈو آدم (حسنين عاشق ساند) روزنامہ جرات ٹنڈوآدم کے نمائندے سینیئر صحافی سید عاطف علی رضوی کے والد سابق بینک افسر سید فیاض علی رضوی 80 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین اسماعیل شاہ قبرستان میں کی گئی۔ آخری رسومات میں سابق سینیٹر و مملکتی وزیر فدا حسین ڈیرو، محمد حنیف وریاہ، حاجي ذيشان شيخ، ریاض حسین سنجرانی، عادل شھزاد سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافیوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم 30 سال تک الائیڈ بینک آف پاکستان سے منسلک رہے۔