نوابشاہ: گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق

نوابشاہ: گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق

نواب شاہ : نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ماسٹر محمد نواز آرائیں میں پیش آیا جہاں تینوں بچے گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ خستہ حالت کی وجہ سے دیوار گر گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 10سالہ ارسلان علی، 4 سالہ عائشہ اور 5 سالہ علیشا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔