بلوچستان کے ضلع قلات و ضلع سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان کے  ضلع قلات و ضلع سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات و ضلع سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تفصیلات کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا۔دوسری جانب یاد رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آنے والے زلزلوں میں ایک چیز مشترک تھی ، اور وہ ایک زور دار دھماکے کی آواز تھی جس نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 4.8 جب کہ دہلی میں صبح چار شدت کا زلزلہ آیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے دوران اس طرح کی گڑگڑاہٹ یا دھماکے جیسی آواز اکثر کم گہرائی میں آنے والے زلزلوں میں سنائی دیتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جب زمین میں ہلچل پیدا ہوتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والی ہائی فریکوئنسی وائبریشنز آواز کی لہروں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ دھماکے جیسی محسوس ہوتی ہیں۔ زلزلہ جتنا زمین کی سطح کے قریب ہوگا اتنی ہی زیادہ توانائی خارج ہوگی اور اتنی ہی زیادہ آواز سنائی دے گی۔