کراچی: سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر سہ سیریز جیت لی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم 49.3 اوورز میں 242 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر فخر زمان 10، سعود شکیل 8 اور بابراعظم 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ابتدائی تین وکٹیں 54 رنز پر گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔تاہم 142 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا 161 کے مجموعی اسکور پر 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔طیب طاہر 38 ، خوشدل شاہ 7 اور شاہین آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 22 اور نسیم شاہ 19 رنز بناسکے، ابرار احمد ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورک نے 4، مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2، 2، ناتھن اسمتھ اور جیکب ڈفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
0 تبصرے