بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا 11 مزدور جاں بحق ،5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی  میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا 11 مزدور جاں بحق ،5 افراد  زخمی

ہرنائی(ہمارا بلوچستان نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکا کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔لیویز کے مطاق دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگی، واقعے میں 5 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔تحصیل شاہرگ ٹاکری میں مزدوروں پر روڈ پر ہونے والے دھماکے میں اب تک 11 لاشیں شاہرگ ہسپتال پہنچا دی گئ ہیں۔ جبکہ 5 زخمیوں کو بھی شاہرگ ہسپتال پہنچا دیاگیا ہے۔