وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات شدید

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات شدید

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات شدید ،دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں علی حسن زہری اور سرفراز بگٹی کے درمیان من پسند افراد کی تعیناتی ،نئی بھرتیوں اور زمینوں کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،صوبائی وزیر زراعت نے من پسند افسران کی تعیناتی کا تقاضا کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مخلوط حکومت چلارہے ہیں وہ یکطرفہ تقرریاں اور میرٹ کے برعکس فیصلے نہیں کرسکتے جس پر دونوں کے درمیان تلخی ہوئی اس دوران پی پی کے رہنماؤں نے دونوں کے درمیان معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تاہم صوبائی وزیر علی حسن زہری مشتعل ہوکر چلے گئے واضح رہے کہ علی حسن زہری کا شمار صدر زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اس سے قبل وزارت کا حلف اٹھانے کے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے متنازعہ گفتگو کی تھی