سردار امیر بخش خان بھٹو کے خلاف کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سراسر جھوٹ، بدنیتی اور کردارکشی پر مبنی ہے: ترجمان

مذکورہ افراد امیر بخش خان بھٹو کے سامنے ٹھوس مالکانہ حقوق کا کوئی دستاویز پیش نہ کر سکے تھے: محمد ابراہیم ابڑو

سردار امیر بخش خان بھٹو کے خلاف کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سراسر جھوٹ، بدنیتی اور کردارکشی پر مبنی ہے: ترجمان

میرپور بھٹو(پریس رلیز) سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کے پریس ترجمان محمد ابراہیم ابڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دن نوڈیرو پریس کلب کے سامنے سولنگی اور برڑا برادری کے افراد کی جانب سے سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کے خلاف کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سراسر جھوٹ، بدنیتی اور کردارکشی پر مبنی ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ مذکورہ افراد کچھ عرصہ سے سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کے پاس مذکورہ زمین کے متعلق آئے تھے، جس دوران سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کے سامنے ایسا ٹھوس مالکانہ حقوق کا کوئی دستاویز پیش نہ کر سکے تھے، بلکہ انکے پاس قدیمی رکارڈ کی فوٹوکاپیاں تھیں جس پر سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب نے انہیں کہاکہ موجودہ دؤر کے اصل رکارڈ کی کاپی لیکر آئیں جس سے ثابت ہو کہ مذکورہ زمین آپ کی ہے مگر یہ لوگ آج تک اصل رکارڈ کی نقل کاپی نہیں لیکر آئے کیونکہ انکے حق میں رکارڈ ہے ہی نہیں تو لیکر کہاں سے آئیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے آباؤ واجداد نے مذکورہ زمین دوسرے افراد کو فروخت کردی تھی جن سےسردار ممتاز علی خان بھٹو مرحوم نے یہ زمین خریدی تھی۔ اب یہ لوگ سؤ سال پرانے رکارڈ کی فوٹوکاپیاں لیکر گھوم رہے ہیں جبکہ روینیو رکارڈ میں بہت ساری تبدیلی ہوچکی ہے جو وقتاً بوقتاً فروخت ہونے کی وجہ سے تبدیل ہوتا آ رہا ہے،مذکورہ زمین کا رکارڈ آج بھی روینیو آفیس اور سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کے پاس موجود ہے جس رکارڈ کی روینیو آفیس والوں نے بھی تصدیق کی ہوئی ہے۔ سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کا بیرونی ملک ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اُنکی غیرموجودگی میں برڑا اور سولنگی برادری کے افراد نے کسی کے اشارے پر سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب کے خلاف احتجاج کرکے اُن پر الزام تراشی اور کردار کشی کی ہے جو سراسر بدنیتی پر مبنی ہے، ان شاء اللہ چند ہی روز میں سردار امیر بخش خان بھٹو صاحب ملک واپس آئیں گے۔